اگر مجھے پرویز مشرف کی سزا کی حمایت کر نے پر گرفتار کیا گیا ہے تو مجھے قبول ہے، احسن اقبال

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ahsan iqbal media
اگر مجھے پرویز مشرف کی سزا کی حمایت کر نے پر گرفتار کیا گیا ہے تو مجھے قبول ہے ،احسن اقبال

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ اگر مجھے پرویز مشرف کی سزا کی حمایت کر نے پر گرفتار کیا گیا ہے تو مجھے قبول ہے ،حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ اگر مجھے جنرل پرویز مشرف کی سزا کی حمایت کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے تو مجھے یہ سزا قبول ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر مجھے گرفتار کیا گیا ہے اس لیے کہ میں نے نارووال کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا ہے تو مجھے یہ سزا قبول ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر مجھے گرفتار کیا گیا ہے کہ ہے میں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کا وفادار ہوں تو مجھے یہ سزا قبول ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ اگر اس لیے گرفتار کیا گیا ہے کہ میں عمران نیازی کی حکومت کے خلاف بولنے سے باز آ جاؤں گا تو یہ سزا قبول نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معاشی بدحالی اور قومی مفادات کے خلاف حکومتی اقدامات بے نقاب کرتے رہیں گے، شہباز شریف

احسن اقبال نے کہاکہ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے یہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہاکہ اڑھائی ارب روپے کے منصوبے میں چھ ارب روپے کی کرپشن کا الزام لگا دیا گیا ہے ۔

ان کاکہناتھاکہ 16ارب روپے کے منصوبے کو پوچھنے والاکوئی نہیں کیونکہ اس کے پیچھے چھڑی تھی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ووٹ کی طاقت سے اس منصوبے کو بنایا تو ہم چور ہیں مجرم ہیں۔

Related Posts