پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ بہروز سبزواری کورونا وائرس کا شکار ہوکر ہسپتال منتقل ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بہروز سبزواری نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جس کا نتیجہ مثبت آنے پر انہیں ہسپتال داخل کر لیا گیا۔ معروف اداکار شہروز سبزواری کے مطابق ان کے والد بہروز سبزواری کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔
اداکار شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ میرے والد ابھی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں، کورونا وائرس جیسے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث ہسپتال میں ان کا بہتر علاج ممکن ہوسکتا ہے جبکہ وائرس کے علاج میں بالکل تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔
شہروز سبزواری نے کہا کہ مجھے توقع ہے کہ میرے 63 سالہ والد کورونا وائرس سے جلد صحتیاب ہو کر 1، 2 دن میں گھر آسکیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بہروز سبزواری کی جلد صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ سے دُعا کریں۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل اپنی صحت کو بہت اہمیت دینے والی بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جو مالدیپ میں کیا گیا۔
کترینہ کیف نے گزشتہ ماہ انسٹاگرام پر اپنی کورونا وائرس ٹیسٹ کراتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔ اس دوران وہ پراعتماد اور خوش دکھائی دے رہی تھیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے کورونا کا ٹیسٹ کرا لیا، وڈیو وائرل