ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بھارتی ٹیم اہم کھلاڑی سے محروم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بھارتی ٹیم اہم کھلاڑی سے محروم
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بھارتی ٹیم اہم کھلاڑی سے محروم

ممبئی: آئندہ ماہ ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم اہم کھلاڑی سے محروم ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ انجری کے باعث ورلڈ کپ سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔

بھارتی فاسٹ بولر کمر میں درد کی شکایت کر رہے تھے جس کے باعث انہیں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان گزشتہ روز کھیلے جانے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھلایا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر بمراہ کمر کے فریکچر کا شکار ہیں جس کے باعث وہ بار بار تکلیف کی شکایت کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:فاسٹ بولر نسیم شاہ کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

پریکٹس سیشن کے دوران بھی بمراہ نے سخت درد کی شکایت کی جس کے بعد ان کی ٹریننگ منسوخ کردی گئی۔ ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں مشورہ دیا گیا کہ فاسٹ بولر کو 4 سے 6 ماہ آرام کروایا جائے۔

Related Posts