بپر جوائے طوفان، چیئرمین این ڈی ایم اے کا اہم بیان سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بپر جوائے طوفان، چیئرمین این ڈی ایم اے کا اہم بیان سامنے آگیا
بپر جوائے طوفان، چیئرمین این ڈی ایم اے کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد: چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے بپر جوائے طوفان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں 50 سے 60 ہزار لوگوں کے نقل مکانی کا امکان ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی سائیکلون آتے ہیں وہاں کا حل لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان اور وزیر توانائی خرم دستگیر کے ساتھ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بدین سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق ہواؤں میں شدت ہے، حیدر آباد میں ٹریفک کی روانی متاثر ہے،بپر جوائے طوفان کا رخ شمال مشرق کی طرف ہے، وقت کے ساتھ ہوا میں شدت آ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ طوفان کی شدت میں اضافہ ہوا تو فضائی ٹریفک کو بھی کنٹرول کیا جائے گا، سندھ کے تمام ہسپتالوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا، سندھ نے اضافی امداد کا بندوبست کر رکھا ہے، وزیر اعظم نے نیشنل کلائمیٹ ایمرجنسی کمیٹی بنائی ہے، جس میں این ڈی این اے، صوبائی حکومت، محکمہ موسمیات اور سندھ کے نمائندے شامل ہیں، جوائنٹ انفارمیشن سینٹر کام کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:طوفان کے دوران جان بچانے کیلئے کیا تدابیر اختیار کی جاسکتی ہیں؟

لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا ہے کہ کیٹی بندر کی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے، سجاول کے 90 فیصد افراد کو بھی منتقل کیا جا چکا ہے، 50 ہزار افراد کو دیگر مقامات پر منتقل کیا جائے گا،بین الاقوامی این جی اوز کے ساتھ بھی ہم نے تمام معلومات شیئر کی ہیں، ہم نے زیادہ سے زیادہ افراد کا تحفظ یقینی بنانا ہے، کل تک طوفان کی شدت اسی طرح رہی تو مزید اقدامات کریں گے۔

Related Posts