لاہور کے ہوٹل میں مقابلہ حسن، امریکی نژاد پاکستانی ماڈل مس پاکستان منتخب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ٹریبیون

امریکی نژاد پاکستانی خاتون شہری ڈاکٹر رابیل اسلم 2024 کی نئی مس پاکستان منتخب ہوگئیں جبکہ مس پاکستان گلوبل کا ٹائٹل وردہ منیب راؤ اور مس پاکستان ورلڈ کا اعزاز وجیہہ کے نام رہا۔

موقر معاصر ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق مس پاکستان مقابلوں کی تاج پوشی کی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی سب سے خوبصورت حسیناؤں کا اعلان کیا گیا۔

لڑکیوں کے مقابلہ حسن میں مس پاکستان ورلڈ وجیہہ احسان، مس پاکستان ڈاکٹر رابیل اسلم، مس پاکستان یونیورسل کوکب محمود اور مس پاکستان گلوبل کا تاج مہوش بٹ کے حصے میں آیا۔

لڑکوں کے ٹائٹل جیتنے والے مسٹر پاکستان ورلڈ عثمان جنجوعہ اور مسٹر پاکستان یونیورسل علی جاوید کو میڈلز پہنائے گئے۔ مس پاکستان ورلڈ کی صدر  سونیا احمد کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مقابلے کروانے کا مقصد دنیا بھر میں ہاکستان کے نام کو روشن کرنا ہے۔

رواں برس کی منتخب حسینائوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ پاکستان کی سفیر بن کر پوری دنیا میں ملک کا مثبت امیج بہتر بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گی۔

Related Posts