کراچی: شوبز انڈسٹری کی خوبصورت و معروف اداکارہ سجل علی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سجل علی نے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ جب سے سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنا شروع ہوئی تھیں، اُس کے بعد سے اداکارہ سوشل میڈیا پر بہت کم نظر آرہی تھیں، تاہم آج کل وہ ہر دوسرے دن سوشل میڈیا پر کچھ نہ کچھ پوسٹ کررہی ہوتی ہیں۔
نورا فتیحی کا نیا فوٹو شوٹ مداحوں میں مقبول ہوگیا