ملک کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہر ہ خان کی بھارتی اداکار ہریتھک روشن کے ساتھ ملاقات کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور ہریتھک کی ملاقات سعودی عرب میں ہونے والے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے موقع پر ہوئی۔
دونوں اسٹارز کی وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں اسٹارز ایک ٹیبل پر موجود ہیں اورگفتگو کرنے میں مصروف ہیں۔
ماہرہ اور ہریتھک کی ملاقات کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہورہا ہے، فیسٹول میں شاہ رخ خان، رنبیر کپور، کاجول، سونم کپور سمیت کئی معروف اداکار شریک ہوئے۔