دو ہزار بائیس میں دنیا بھر میں موسمیاتی تغیر کے تباہ کن اثرات کی ایک جھلک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

موسمیاتی تغیر نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے بہت سے ملکوں کے قدرتی ماحول کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے بھی اپنے اسباب میں ہیں، جن میں نمایاں انسان کی بے محابا صنعتی ترقی شامل ہے، جو مسلسل گرین ہاؤس گیسز کا سبب بن کر ماحول کی تباہی کا ذریعہ بن رہی رہی ہے۔
رواں سال اسی ماحولیاتی تغیر کے باعث دنیا بھر میں سیلاب، طوفانی بارشیں، سمندری طوفان، خشک سالی اور جنگلوں میں آگ جیسے واقعات پیش آئے، جس سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے۔ دنیا بھر میں ماحولیاتی تغیر سے ہونے والی تباہی کے واقعات تصویروں میں پیش خدمت ہیں۔
درج ذیل تصویر میں امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے نارتھ پورٹ میں سمندری طوفان کے بعد ایک شخص بندوق اٹھائے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پانی میں سے گزر رہا ہے۔

امریکی ریاست لوزیانا میں طوفان کے باعث تباہ ہونے والے گھروں کے ملبے سے ایک گڑیا کے ملنے پر ایک بچہ حیرت کا اظہار کر رہا ہے۔

درج ذیل تصویر میں پاکستان کے صوبہ سندھ میں سیہون کے علاقے میں سیلاب کے بعد ایک شخص کشتی میں ٹول پلازہ کے پاس سے گزر رہا ہے۔ سندھ پاکستان میں رواں سال آنے والے تباہ کن سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

ذیل میں لندن میں ہیٹ ویو کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار ملکہ کے سکیورٹی دستے کے ایک اہلکار کو پانی پلا رہا ہے۔

 

نیچے کی تصویر میں انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں شدید گرمی کے باعث لوگ دریائے جمنا کے پاس ایک پُل کے نیچے سو رہے ہیں۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں طوفانی بارشوں کے بعد سڑک پر جمع پانی میں ایک بچہ تیر رہا ہے۔

بنگلہ دیش میں طوفانی بارش کے دوران ایک ماں اپنے دو بچوں کے ہمراہ پناہ کی تلاش میں ہے۔

فرانس میں تاریخی خشک سالی کے دوران دریائے لوئر کا ایک فضائی منظر۔

Related Posts