کراچی: سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر پاکستان کے روایتی ملبوسات میں اپنی متعدد نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔
شنیرا اکرم نے انسٹاگرام پر ایک بار پھر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں سے ایک تصویر میں وہ نارنجی اور ہرے رنگ کی قمیص شلوار پہنے گارڈن میں کھڑی نظر آرہی ہیں۔
وسیم اکرم کی اہلیہ نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’پاکستان کی سردیاں گارڈن میں‘۔
انہوں نے اپنی دوسری پوسٹ میں شادی کی تقریب سے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ خوبصورت شرارہ پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
مزید پڑھیں: پاوری گرل دنانیر مبین کی سالگرہ، شوبز شخصیات شریک ہوئیں