بھارت کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے ایک بار پھر اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کر کے سب کے دل جیت لیے۔
دبئی میں ہونے والے میچ کے دوران نسیم شاہ بیٹنگ کے لیے آئے تو ایک موقع پر اُن کے جوتے کے تسمے کھل گئے تھے۔
کراچی کیلئے منشیات کہاں سے اور کیسے آتی ہے؟ مصطفیٰ قتل کیس کی تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات
ویرات کوہلی نے یہ دیکھا تو وہ نسیم شاہ کی مدد کو آگے بڑھے اور تسمے باندھ دیے۔ اس لمحے کو کیمرے کی آنکھ نے قید کیا اور جیسے ہی تصویر سامنے آئی تو سب نے ویرات کی ایک بار پھر تعریف کی۔
قبل ازیں میچ کے دوران گراؤنڈ میں ویرات کوہلی کی بابر اعظم کے ساتھ بھی گپ شپ اور ملاقات کی تصویر سامنے آئی تھی جس کو مداحوں نے بہت پسند کیا تھا۔