ڈرامہ سیریل دل نا اُمید تو نہیں، آخری قسط کے خوبصورت پیغام نے مداحوں کے دل جیت لیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈرامہ سیریل دل نا اُمید تو نہیں، آخری قسط کے خوبصورت پیغام نے مداحوں کے دل جیت لیے
ڈرامہ سیریل دل نا اُمید تو نہیں، آخری قسط کے خوبصورت پیغام نے مداحوں کے دل جیت لیے

ڈرامہ سیریل دل نا اُمید تو نہیں کی آخری قسط میں دئیے گئے خوبصورت پیغام نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے بھرپور تبصرے کیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل دل نااُمید تو نہیں کا اختتام خوبصورت پیغام کے ساتھ ہوا۔ ڈرامے کی کہانی آمنہ مفتی نے تحریر کی جو پہلے بھی متعدد ہٹ ڈرامہ سیریلز پیش کرچکی ہیں۔

گزشتہ شب ڈرامہ سیریل دل نااُمید تو نہیں کی آخری قسط نشر کی گئی جس کی سوشل میڈیا صارفین نے بے حد تعریف کی۔ خصوصاً یمنیٰ زیدی کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔

یمنیٰ زیدی ڈرامہ سیریل دل نا اُمید تو نہیں میں طوائف کا کردار نبھاتی نظر آئیں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ یمنیٰ کے علاوہ وہاج علی اور دیگر فنکاروں نے بھی اپنے اپنے رول کو خوبصورتی سے نبھایا۔ 

Related Posts