خوبرو اداکارہ سجل علی کی ہم شکل نے اپنے جلوؤں سے سب کے ہوش اڑا دیے، دیکھئے ویڈیو

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ایم ایم نیوز

خوبرو اداکارہ سجل علی کی ہوبہو ہمشکل سامنے آئی ہے جس نے ہر طرف دھوم مچا دی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے پیج ’ماہا خالد سیلون‘ کی جانب سے میک اپ کی ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں ایک لڑکی نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

ماہا خالد کی جانب سے مذکورہ لڑکی کا میک اپ کرتے ایک ویڈیو شئیر کی گئی جسے دیکھ کر لوگ پہلے تو یہ سمجھے کہ یہ پاکستانی اداکارہ سجل علی کی ویڈیو ہے مگر جب کیپشن پڑھا تو حیرت کی انتہا نہ رہی۔

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ کیا یہ سجل علی سے نہیں مل رہیں؟ ان کو مجھ سے ٹھیک یہی لُک چاہئے تھا اور میں سوچ رہی ہوں کہ میں نے بہت بہترین کام کیا ہے۔

 

 

کیپشن میں یہ بتایا جانا کہ یہ لڑکی سجل علی نہیں بلکہ انکی ہمشکل ہے اور اسنے میک اپ آرٹسٹ سے ٹھیک ویسا ہی لُک بنوانا چاہا جو انہیں مزید سجل علی جیسا دکھا رہا ہے اس لیے حیران کن ہے کیونکہ شروع سے آخر تک ویڈیو میں کوئی ہمشکل نہیں بلکہ ہو بہ ہو سجل ہی نظر آرہی ہیں۔

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کیا کہ یہ سجل علی کا صحت مند ورژن ہے۔ ایک اور صارف نے کہا کہ وہ سجل لگ رہی ہے لیکن میک اپ کے بعد۔

Related Posts