پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کو انارکلی روپ میں دیکھ کر پرستار حیران رہ گئے۔
حال ہی میں سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں ایک ایسے لک میں دیکھا جا سکتا ہے جو دیکھتے ہی ذہن میں انارکلی آتی ہیں جو ہندوستان کے شہنشاہ اکبر کے شاہی محلات کی ایک باندی زاد حسینہ تھیں۔
اب سجل علی کو مہندی رنگ کی پشواس پہنے دیکھا جاسکتا ہے جس نے ان کو مکمل انار کلی بنادیا ہے کیونکہ انار کلی کے لُک میں ٹوپی کے علاوہ پشواس بھی اہم ہے۔
اداکارہ سجل علی کو انار کلی بناتی یہ پشواس لگژری کٹیور برانڈ ”میہا“ کا شاہکار ہے جو مرون رنگ میں میہا کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر بھی دیکھی جاسکتی ہے۔
اداکارہ کا یہ فوٹوشوٹ بے حد ایستھیٹک ہے جس میں وہ ایک ایسے کمرے میں موجود ہیں جس کی بڑی کھڑکیوں پر پڑے سفید پردوں سے دھوم چھن کر آرہی ہے۔
فینز کی جانب سے سجل علی کا یہ لُک بھی بے انتہا پسند کیا جارہا ہے اور کمنٹ سیکشن میں فینز اس خواہش کا اظہار کرتے بھی دکھ رہے ہیں کہ انار کلی پر ایک فلم بنائی جائے جس میں سجل علی کو کاسٹ کیا جائے۔
یاد رہے کہ سجل علی اس سے قبل بھی اس لُک میں نظر آئیں جب انہوں نے سفید قمیص پاجامے کے ساتھ سر پر ٹوپی لگا کر اس لُک کو اپنی خوبصورتی سے چار چاند لگائے تھے۔