کراچی: آج کاروباری روز (جمعرات) کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث بڑی مندی دیکھنے کو ملی، اس دوران 256.22 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 45862.93 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ آج کاروبار میں 0.56 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 12 کروڑ 55 لاکھ 8 ہزار 54 شیئرز کا لین دین ہوا۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 89 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی۔روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 176 روپے 41 پیسے سے کم ہو کر 175 روپے 52 پیسے ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں: یو بی جی رہنماؤں کا آئی ٹی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک پہنچانے کے عزم کا خیرمقدم