ایران پر امریکی حملے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bears hit PSX following US attack on Iran
FILE PHOTO

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروبار کے آغاز کے فوراً بعد شدید مندی دیکھنے میں آئی اور محض چند منٹوں کے اندر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2000 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق امریکا کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جس کے اثرات اسٹاک مارکیٹ پر نمایاں طور پر مرتب ہو رہے ہیں۔

صبح 9 بج کر 40 منٹ پر اسٹاک مارکیٹ 118007اعشاریہ 85 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی جبکہ گزشتہ سیشن میں یہ 120023اعشاریہ 23 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

گزشتہ جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 20اعشاریہ 65 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جو صفر اعشاریہ 02 فیصد مثبت تبدیلی کے مترادف تھا۔ انڈیکس 120023اعشاریہ 24 پوائنٹس پر بند ہوا جو کہ پچھلے کاروباری دن کے 120002اعشاریہ 59 پوائنٹس سے زیادہ تھا۔

اس دن مجموعی طور پر 42 کروڑ 16 لاکھ 43 ہزار 224 حصص کا کاروبار ہوا جو کہ پچھلے دن کے 60 کروڑ 45 لاکھ 36 ہزار 506 حصص سے کم تھا۔ حصص کی مجموعی مالیت 15اعشاریہ 651 ارب روپے رہی، جو کہ گزشتہ دن کے 20اعشاریہ 442 ارب روپے سے نمایاں طور پر کم تھی۔

اس دن 468 کمپنیوں نے کاروبار میں حصہ لیا، جن میں سے 178 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 245 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آئی جبکہ 45 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Related Posts