سردی کے دوران بنجاروں کے لیے سخاوت کا مظاہرہ کریں۔ڈی جی آئی ایس پی آر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سردی کے دوران بنجاروں کے لیے سخاوت کا مظاہرہ کریں۔ڈی جی آئی ایس پی آر
سردی کے دوران بنجاروں کے لیے سخاوت کا مظاہرہ کریں۔ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے تمام اہلِ وطن کو سردی کے سخت موسم کے دوران بنجاروں کے لیے سخاوت کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ سردی بنجاروں کے لیے شدید مشکلات کا باعث ہوتی ہے جو زندگی کے بچاؤ کے لیے سخت جدوجہد کرتے ہیں۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بنجارے انفرادی و اجتماعی طور پر معاشی مشکلات کا شکار ہوتے ہیں جس کے باعث آپ کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کی یہ کوشش بلا وجہ نہیں ہوتی۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ایسے جو انسان (یا جانور) آپ کو انفرادی یا اجتماعی طور پر ملتے ہیں، وہ آپ کی توجہ کے مستحق ہیں۔ آپ کو چاہئے کہ سخاوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی امداد کریں۔ 

https://twitter.com/peaceforchange/status/1203781957722791937

یاد رہے کہ اس سے قبل فلمسٹار اور ڈرامہ ایکٹر ہمایوں سعید نے میجر جنرل آصف غفور کے ساتھ ملاقات کا حال سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے شیئر کیا جس کے جواب میں ترجمان پاک فوج نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

ٹوئٹر پر 26 نومبر کو اپنے پیغام میں ہمایوں سعید نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات ہمیشہ یادگار رہتی ہے جبکہ وہ اتنے منکسر المزاج اور خوش طبع انسان ہیں۔

مزید پڑھیں:  میجر جنرل آصف غفور ایک منکسر المزاج انسان ہیں۔ ہمایوں سعید

Related Posts