اسلام آباد، ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کا شعبہ بی سی ایس کرپشن گڑھ بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CDA remove Faraz Malik as Director Planning

اسلام آباد:وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے کے شعبہ بی سی ایس(بلڈنگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ)میں افسران بالا کی مبینہ ملی بھگت سے کرپشن کا کارو بار عروج پر سائلین سے بھاری رشوت وصول کی جانے لگی۔

دفتر آئے شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ جائز کام کرانے کے لئے بھاری رشوت طلب کی جاتی ہے،وفاقی دارلحکومت کا ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے کا شعبہ بی سی ایس کرپشن گڑھ بن گیا۔

شہری خوار ہونے لگے،متعلقہ شعبہ کے ملازمین بمعہ افسران دفتر آئے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے،مکانوں کے نقشہ جات، گھروں کی کمپلیشن کرانے کے عوض بھاری رشوت وصول کی جانے لگی ہے۔

چیئر مین آفس بلڈنگ میں واقع شعبہ بی سی ایس کے برآمدوں میں کھلے عام فائلوں اور پیسوں کا تبادلہ کیا جا رہا ہے، اعلیٰ افسران کی مبینہ ملی بھگت سے دفتر آئے سائلین سے مک مکا کا فارمولہ استعمال کیا جا رہا ہے۔

شہریوں کو ٹرانسفر کے این او سی کے حصول کے لیے بھی بھاری رشوت دینا پڑتی ہے یہاں تک کے متعلقہ فائلوں کو ریکارڈ روم سے بلڈنگ انسپکٹرکی ٹیبل تک پہنچانے کے لیے بھی پیسے دینا مجبوری بن گیا ہے۔

اسلام آباد کے شہریوں نے سی ڈی اے چیئر مین سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ان مشکلات کا ازالہ کیا جائے اور محکمے کے ایسے کرپٹ اور راشی افسران خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تا کہ عوام کو اپنے جائز کام کرانے کے لئے کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنے پڑے۔

Related Posts