بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے ٹیم کے ساتھ دبئی جانے سے معذرت کرلی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے ٹیم کے ساتھ  افغانستان کے خلاف شیڈول ٹی20 سیریز کے لیے یو اے ای جانے سے معذرت کر لی ہے۔

کرکٹ کی کوریج کرنے والی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق محمد یوسف کو پاکستان ٹیم کا نگران بیٹنگ کوچ لگایا گیا تھا لیکن انہوں نے ذاتی وجوہات کے باعث شارجہ میں شیڈول ٹی20 سیریز کے لیے ٹیم کے ساتھ جانے سے معذرت کر لی ہے۔

محمد یوسف کے اس فیصلے کے بعد ٹیم کے ہیڈ کوچ عبدالرحمان اب بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔

دائیں ہاتھ کے سابق بیٹر کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا اعلان 13 مارچ کے روز کیا گیا تھا تاہم اس سے اگلے روز جب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین مینیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے اپنی ٹویٹ میں کوچنگ سٹاف کا اعلان کیا تو اس میں محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ کا عہدہ دیا گیا تھا۔

تاہم بدھ کے روز ٹیم کی یو اے ای روانگی سے کچھ گھنٹے قبل محمد یوسف نے ٹیم کے ساتھ جانے سے معذرت کر لی۔

ثقلین مشتاق کے ہیڈ کوچ کا کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد پاکستان نے ابھی تک باقاعدہ ہیڈ کوچ کا اعلان نہیں کیا۔

پی سی بی نے اس سیریز کے لیے نگران کوچنگ سٹاف کا انتظام کیا ہے جس میں ڈومیسٹک کرکٹ سے کوچز کو چُنا گیا ہے۔

افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے اب عبدالرحمان ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ، عمر گُل بولنگ کوچ جبکہ عبدالمجید فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔

دوسری جانب اس سیریز کے لیے پاکستان نے بابر اعظم، محمد رضوان،  حارث رؤف، فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام کا موقع دیا ہے جس کے بعد ٹیم کی کپتانی آل راؤنڈر شاداب خان کریں گے۔

خیال رہے دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی20 سیریز کے تین میچز 24، 26 اور 27 مارچ کو شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔

Related Posts