بٹگرام چیئر لفٹ میں پھنسے تمام 8افراد ریسکیو کرلئے گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بٹگرام چیئرلفٹ میں پھنسے 5افراد کو ریسکیو کرلیا گیا
بٹگرام چیئرلفٹ میں پھنسے 5افراد کو ریسکیو کرلیا گیا

بٹگرام: بٹگرام کے علاقے آلائی پاشتو میں 900 فٹ کی بلندی پر رسی ٹوٹنے کے باعث لٹکی چیئرلفٹ میں پھنسے 8 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بٹگرام آپریشن کامیابی سے مکمل اور تمام 8 افراد کے باحفاظت ریسکیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی انتظامیہ اور کیبل آپریٹرز کی مدد بھی اس معاملے میں اہم رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو کیے گئے تمام افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔  بٹگرام میں انتہائی پیچیدہ اور مشکل ریسکیو آپریشن جی او سی ایس ایس جی کی قیادت میں شروع ہوا جس میں چیئرلفٹ میں پھنسے افراد کو باحفاظت ریسکیو کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار کی خصوصی ہدایت پر آرمی ایوی ایشن اور ایس ایس جی کی باصلاحیت ٹیم نے ریسکیو آپریشن کا تیزی سے آغاز کیا۔ بعد ازاں پاک فوج کی اسپیشل سروسز گروپ کی سلنگ ٹیم اور پاکستان ائیر فورس کا ہیلی کاپٹر بھی آپریشن میں شامل ہوئے۔

پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ کی سلنگ ٹیم کو آرمی ایوی ایشن نے مکمل تکنیکی مدد فراہم کی جس کے باعث آپریشن کی کامیابی ممکن ہوسکی، ریسکیو عمل کے دوران پاک فوج اور فضائیہ کے پائلٹس نے بے مثال مہارت اور کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو آپریشن کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں لوکل کیبل ایکسپرٹ کی بھی خدمات حاصل کی گئیں، اس انتہائی مشکل اور کٹھن آپریشن میں سول انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں عوام کی آواز پر لبیک کہا ہے اور آئندہ بھی مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہیں۔

پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ کی سلنگ ٹیم، پاک فضائیہ، لوکل انتظامیہ، اور کیبل ایکسپرٹس کی مدد سے پاکستانی تاریخ کے اس منفردآپریشن کو سرانجام دے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

واضح رہے کہ چیئر لفٹ کے ساتھ ایک اور چھوٹی ڈولی سے کھانے پینے کی ایشیا پھنسے ہوئے افراد تک منتقل کی گئیں اور اسی ڈولی میں ایک ایک کر کے انتہائی احتیاط کے ساتھ بچوں کو ریسکیو کیا گیا۔

چیئرلفٹ میں پھنسے شخص گلفراز کا کہنا ہے کہ 6 بچے اور 2 افراد صبح 6 بجے چیئرلفٹ میں سوار ہوئے تھے، 7 بجے چیئرلفٹ کی پہلی ایک رسی اور پھر دوسری بھی ٹوٹ گئی، چیئرلفٹ ایک میل چلی تو پہلی رسی ٹوٹی، چیئر لفٹ میں پھنسے ہوئے بچے خوفزدہ تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی کے اسپیشل سروسزگروپ کی سلنگ آپریشن میں ماہر ٹیم بھی آپریشن میں شریک تھی۔

مزید پڑھیں:بٹگرام میں پھنسی ہوئی چیئر لفٹ سے 2 بچوں کو ریسکیو کرلیا گیا

Related Posts