بیرسٹر گوہر کے آرمی چیف سے رابطوں کی تصدیق، اگلے 3 دن ملک کیلئے انتہائی اہم قرار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Barrister Gohar Confirms Contacts with Army Chief

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی سیاسی سرگرمیاں اور حکومت کے ساتھ مذاکرات کی پیشرفت آج کل خبروں میں نمایاں ہیں۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے تین دن قبل پشاور میں ایک اہم شخصیت سے ملاقات کی جبکہ علی امین گنڈا پور نے آرمی چیف کے ساتھ ان کے رابطے کی بھی تصدیق کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیر کے روز بیرسٹر گوہر نے پشاور میں آرمی چیف کے ساتھ طویل ملاقات کی جس میں ملک میں جاری سیاسی کشیدگی اور تحریک انصاف کے قید کارکنوں کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور بھی شریک تھے۔

حکومت کیساتھ مذاکرات کا تیسرا دور، پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیئے

اس ملاقات میں ملکی موجودہ صورتحال، امن و امان اور سیاسی تناؤ کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد سے خصوصی طور پر بلایا گیا تھا تاکہ عمران خان کو صورتحال سے آگاہ کیا جا سکے۔ ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بھی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر کی ملاقات کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات سیکورٹی معاملات کے تناظر میں ہوئی تھی تاہم یہ ون آن ون ملاقات نہیں تھی بلکہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس کا حصہ تھی۔

بیرسٹر گوہر کی پشاور میں ملاقات اور آرمی چیف کے ساتھ رابطوں کے تناظر میں اگلے تین دنوں کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں کے اثرات جلد سامنے آ سکتے ہیں۔یہ سیاسی سرگرمیاں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے اور مسائل کے پرامن حل کی جانب ایک مثبت قدم ثابت ہو سکتی ہیں۔

Related Posts