کراچی:لاک ڈاؤن کے باعث دکانیں بند رکھنے کی ہدایت کے پیش نظر سندھ میں حجاموں نے گھر گھر جا کر بال تراشنا شروع کر دیا، اور منہ مانگی رقم وصول کی جانے لگی۔
موجودہ لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حجاموں کی چاندی ہوگئی،حکومتی امداد کے طویل انتظار سے مایوس سندھ کے حجام اپنے اووزار لے کر رزق کی تلاش میں شہروں سے نکل کر بچوں کے پیٹ کی بھوک مٹانے کیلئے گوٹھوں اور قصبوں میں بھی پہنچ گئے۔
گھر گھر جا کر بچوں بڑوں کے بال کاٹ کر راشن خریدنے کے لیے اپنا روزگار شروع کر دیا ہے۔ایک حجام کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے کاروبار بند ہے حکومت سے بھی کوئی مدد نہیں مل رہی جس کے باعث گھر گھر جاکر کام کرنے پر مجبور ہو گیا ہوں۔
حجام نے کہا کہ ماہرین کے مشورے پر کورونا سے بچاؤ کے لیے حکومت کا سخت اقدامات کرنا اچھا قدم ہے تاہم بے روزگار دھاڑی دار افراد کے لیے حکومتی امداد کی فراہمی پر بھی فوری عمل کرنے کی ضرورت ہے۔