جوبائیڈن کی انتخابی مہم چلانے کیلئے براک اوباما بھی میدان میں آگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جوبائیڈن کی انتخابی مہم چلانے کیلئے براک اوباما بھی میدان میں آگئے
جوبائیڈن کی انتخابی مہم چلانے کیلئے براک اوباما بھی میدان میں آگئے

واشنگٹن:سابق امریکی صدر براک اوباما نے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی حمایت میں عوام سے ٹیلی فونک گفتگو میں انہیں جوبائیڈن کیلئے ووٹ ڈالنے پر آمادہ کیاہے۔جوبائیڈن نے براک اوباما کا شکریہ ادا کیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ منگل کو ہونے والے انتخابات میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ ڈال کر انتخابی نتائج کا رخ موڑا جاسکتا ہے۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ بہت سی ریاستوں میں نتائج کا فیصلہ صرف مٹھی بھر ووٹرز ہی کرتے ہیں۔براک اوباما نے صدارتی امیدوار جوبائیدن کیلئے کالرز سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ان کا ووٹ جوبائیڈن اور کمالا ہیرس کیلئے ہوگا۔

انہوں نے کالرز سے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی فیملی اور قریبی دوستوں سے کہیں کہ براک اوباما نے خصوصی طور پر ووٹ ڈالنے کی درخواست کی ہے۔واضح رہے کہ 3نومبر کو امریکا میں 59 واں صدارتی انتخاب ہے جس میں امریکی صدر ٹرمپ دوسری مرتبہ صدارت کے امیدوار ہیں۔

ان کے حریف ڈیموکریٹس کے جوبائیڈن ہیں۔انتخابی سروے میں جوبائیڈن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ اس برتری کو ختم کرنے کی سر توڑ کوشش کررہے ہیں۔

Related Posts