ڈونلڈ ٹرمپ پر سوشل میڈیا پر پابندی عائد کرنا درست فیصلہ تھا، ٹویٹر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹرمپ پر ٹوئٹر کے دروازے ہمیشہ کیلئے بندکردیئے گئے، کمپنی کا سخت پیغام
ٹرمپ پر ٹوئٹر کے دروازے ہمیشہ کیلئے بندکردیئے گئے، کمپنی کا سخت پیغام

نیویارک:سوشل نیٹ ورکنگ سروس ٹویٹر نے تشدد برپا کرنے میں صدر ٹرمپ کے کردار کے لیے ان پر پابندی لگانے کے اپنے فیصلے کا دفاع کیا ہے تاہم یہ بھی کہاہے کہ اس اقدام کے حقیقی اور اہم مضمرات بھی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹویٹر کے چیف ایگزیکٹیو جیک ڈورزی نے کہا کہ کیپیٹل ہل میں ہونے والے پرتشدد واقعات کے تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سوشل میڈیا پر پابندی عائد کرنا درست فیصلہ تھا تاہم اس سے ایک خطرناک نظیر بھی قائم ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ میرے خیال سے ٹویٹر کے لیے یہ بالکل درست فیصلہ تھا۔ ہمیں ایک غیر معمولی اور ناقابل برداشت صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، جس نے ہمیں مجبور کیا کہ ہم اپنی تمام تر توجہ عوام کی حفاظت پر مرکوز کریں۔

اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نے مزید کہاکہ ایسے اقدامات سے عوام کی بات چیت بھی انتشار کا شکار ہو جاتی ہے۔ انہوں نے ہمیں تقسیم کر دیا۔وہ وضاحت اور ہمارے سیکھنے کی صلاحیت کو محدود کرتے ہیں۔

عالمی عوام کے ایک حصے کی گفتگو پر ایک فرد یا پھر ایک کمپنی کی اس قدر طاقت کی حیثیت سے، یہ ایک ایسی نظیر پیش کرتا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ خطرناک ہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ اس طاقت پر نظر رکھنا اور جوابدہ رہنا بھی ایک حقیقت ہے۔

ٹویٹر اس مسئلے پر انٹرنیٹ پر ہونے والی وسیع تر عوامی گفتگو کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔ اگر لوگ ہمارے قوانین اور اس کے نفاذ سے متفق نہیں ہیں تو وہ آسانی سے کسی دوسری انٹرنیٹ سروس پر جا سکتے ہیں۔

ٹویٹر کے سی ای او جیک ڈورزی کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں سوشل میڈیا نے ایک دوسرے سے رابطے میں رہ کر کوئی مشترکہ کارروائی نہیں کی البتہ دوسروں کے اقدامات سے حوصلہ افزائی ضرور ملی۔

Related Posts