کالعدم ٹی ایل پی کا احتجاج، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کالعدل ٹی ایل پی کا احتجاج، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا
کالعدل ٹی ایل پی کا احتجاج، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا

اسلام آباد:کالعدم تحریک لبیک کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج اور کشیدہ حالات کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیاہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کالعدم جماعت کی غیر قانونی سرگرمیوں سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پر بتایا کہ اس اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو 12 بجے منعقد ہو گا جس میں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی بھی شریک ہوں گے، وفاقی وزراء بھی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں گے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر نور الحق اجلاس کوموجودہ صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دیں گے، وزیر داخلہ موجودہ صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے، مظاہرین سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی سے رات گئے نامعلوم مقام پر مذاکرات شروع

اجلاس میں کالعدم تحریک لبیک کی غیرقانونی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، کالعدم ٹی ایل پی کے احتجاج سے متعلق کابینہ کے فیصلوں پر بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Related Posts