کراچی: کمرشل بینکوں میں کل یکم جنوری لین دین نہیں ہوگا، تمام بینک پبلک ڈیلنگ کے لیے بندرہیں البتہ بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم جنوری بروز بدھ بینک تعطیل کے موقع پر تمام بینکس کی برانچز بند رہیں گی، یعنی عوامی لین دین نہیں ہوگا۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق تمام بینک/ ترقیاتی مالی ادارے /مائیکروفنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
مزید پڑھیں:راولپنڈی میں قائد اعظم کالونی کیمپ سے 18 سالہ طالبہ مبینہ طور پر اغوا کرلی گئی