صارفین کی مالیاتی سہولت کیلئے بینک اسلامی کی انڈس موٹرز کیساتھ شراکت داری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

BankIslami partners with Indus Motor Company to offer customized financing solutions

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:114 سے زائد شہروں میں 330 سے زائد برانچوں کے نیٹ ورک کے ساتھ پاکستان کے اہم اسلامی بینکوں میں شامل بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ نے اپنے Residual ویلیو صارفین میں آٹو فنانسنگ کو فعال کرنے کے لئے پاکستان میں ٹویوٹا گاڑیوں کے خصوصی مینوفیکچرر انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

اس معاہدے کے تحت بینک اسلامی اورآئی ایم سی ٹیوٹا صارفین کے لیے تیار کی گئی خصوصی ڈیلز بھی پیش کریں گے۔ معاہدے پر بینک اسلامی کے ہیڈ آف کنزیومر بینکنگ بلال فیاض اور انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ کے سینئر جنرل منیجر مارکیٹنگ اینڈ سیلز عبدالرب نے دستخط کئے۔

اس موقع پر بینک اسلامی کے بلال فیاض نے کہا کہ بڑھتی ہوئی لاگت کے موجودہ رجحان اور صارفین کی قوت خرید پر اس کے چیلنجنگ اثرات کے ساتھ بینک اسلامی مستقل طور پر آسان اور سستی و متبادل سہولت پیش کرنے کے لئے کوشاں ہے جو شرعی اصولوں کے مطابق ہو۔

مزید پڑھیں:کاروں کی فروخت میں 44 فیصد کمی، اسمبلر زنے پیداوار روک دی

یہ شراکت اسی سمت میں ایک قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آٹو فنانس مارکیٹ پر مثبت اثر ڈالنے کے لئے آئی ایم سی کے ساتھ شراکت داری کا اعزاز حاصل ہے۔

بینک اسلامی کا مقصد ایکو سسٹم میں ہر ایک کے لئے قدر پیدا کرنا ہے، یہ معاشرے کے تمام طبقات کے لئے شرعی اصولوں کے مطابق مالی سہولت کے حل پیش کرتا ہے جس کی یہ شراکت داری ضمانت دیتی ہے۔

Related Posts