اسلام آباد میں خاتون ورکر کو جنسی طور پر ہراساں کرنیوالا بینک ملازم بے نقاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bank manager caught sexually harassing female staff

اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت میں ایک مقامی بینک کے ملازم کی جانب سے خاتون ورکر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فیصل بینک کے ملازم کو انٹرنیٹ پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں ایک نامناسب حرکت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق تمام شواہد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس آگئے ہیں اور فارنزک کی جانچ کی جارہی ہے، انہوں نے شہریوں سے اخلاقی بنیادوں پر ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں خواتین کی عصمت دری اور جنسی ہراسانی کے واقعات میں روزبروز اضافہ دیکھنے میں آرہاہے، فیصل بینک کے ملازم کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعدسوشل میڈیا پر خواتین صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

خواتین سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہر جگہ ہراساں کیا جاتا ہے، دفاتر اور عوامی مقامات پر بھی خواتین کو جنسی طورپر ہراساں کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور خواتین اپنے عزت بچانے کیلئے خاموش رہتی ہیں جس کی وجہ سے جنسی بھیڑیوں کو حوصلہ ملتا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں خاتون سے زیادتی کی کوشش پر پولیس کی کارروائی، جعلی عامل گرفتار

خواتین نے مطالبہ کیا  کہ فیصل بینک کے ملازم کو سخت سزا دیکر معاشرے کیلئے مثال بنایا جائے تاکہ خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والوں کو سبق مل سکے۔

آئی جی اسلام آباد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشن کو کارروائی کی ہدایت کی جس کے بعد ملزم  کو گرفتار کرلیا گیا۔

Related Posts