پنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز، بنگلہ دیش ٹاس جیت گیا، پاکستان کی بیٹنگ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز بارش کے باعث تاخیر کا شکار میچ سے قبل مہمان ٹیم بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج میچ مقررہ وقت پر شروع نہیں ہوسکا۔ بارش کے باعث فیلڈ گیلی ہونے سے میچ تاخیر سے شروع ہوا۔ میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور بنگلہ دیشی ہم منصب نجم الحسن شانتو کے مابین ٹاس ہوا۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی جس کے بعد پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹرز عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ بنگلہ دیش کے شریف الاسلام اور محمود حسن نے بولنگ شروع کردی۔

اس سے قبل پاکستانی ٹیم بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 فاسٹ بولرز کے کے ساتھ میدان میں اتری ہے،کپتان شان مسعود پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔پاکستان کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گر گئی۔

بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی فائنل الیون میں کپتان شان مسعود، سعود شکیل، عبداللہ شفیق، بابراعظم، خرم شہزاد ، محمد علی، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

Related Posts