سلہٹ: ویمن ایشیا کپ کے دوران بنگلہ دیش اور سری لنکن ٹیمز کے مابین ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ بارش کے باعث تعطل کا شکار ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ سری لنکن ٹیم ابتدا ہی سے بنگلہ دیشی بولرز کے سامنے پسپا ہوتی نظر آئی اور 18 اوورز اور 1گیند پر 5 وکٹس کے نقصان پر صرف 83رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ ٹیم دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، شیڈول جاری
دوسری جانب بنگلہ دیشی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سری لنکا کی کسی بھی بیٹر کو 28رنز سے زیادہ نہیں بنانے دئیے۔ اوپنر ہرشتا 31 گیندوں پر 18 جبکہ کپتان چماری اتاپتو 5 گیندوں پر صرف 1رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔
وکٹ کیپر بیٹر انوشکا سنجیونی نے 13 گیندوں پر 8 رنز بنائے۔ حسنی پریرا 17 گیندوں پر 11جبکہ کاوشا دلہاری 10 گیندوں پر 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔ نیلاکشی ڈی سلوا 31 گیندوں پر 28 رنز بنا کر بیٹنگ جاری رکھے ہوئے تھیں کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے رومانہ احمد نے 3 اوورز میں 14 رنز دے کر 2 سری لنکن کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جہاں آرا عالم، سنجیدہ اختر اور فہیمہ خاتون نے ایک ایک وکٹ لی۔ دونوں ٹیمز کے مابین میچ ابتدائی طور پر یکطرفہ نظر آتا ہے۔