پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز، بنگلہ دیش کو رنز کے پہاڑ کا سامنا، اوپنر شادمان اسلام امیدوں کا مرکز کیوں؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bangladesh Opener Zakir Hasan, Shadman Islam Begin Long Haul

راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن اپنی پہلی اننگ دوبارہ شروع کرنے پر بنگلہ دیش کو پاکستان کے 448 رنز کے بڑے اسکور کے قریب پہنچنے کا چیلنج درپیش ہے جبکہ سوشل میڈیا پر اوپنر شادمان اسلام بنگلہ دیشی مداحوں کی امیدوں کا مرکز بن گئے ہیں۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے دن اپنی پہلی اننگز جاری رکھتے ہوئے ہوم ٹیم کی پہلی اننگز 6 وکٹ پر 448 رنز کے بڑے اسکور تک پہنچنے کی کوشش کی جانب اپنی طویل راہ کا آغاز کرے گی۔ جمعرات کو بنگلہ دیش کے اوپنرز ذاکر حسن اور شادمان اسلام نے دوسرے دن کا اختتام بغیر کسی نقصان کے 27 رنز پر کیا۔

اس سے پہلے دوسرے دن پاکستان کے بلے بازوں محمد رضوان اور سعود شکیل نے شاندار سنچریاں بنا کر قومی ٹیم کو پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 448رنز بنانے میں مدد کی۔

محمد رضوان 239 گیندوں پر 3 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 171 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سعود شکیل نے 261 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 141 رنز بنائے اور دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 240 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے باؤلرز شریف اسلام اور حسن محمود نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔آج بنگلہ دیشی ٹیم دوبارہ میدان میں اترے گی اور بنگلہ دیش کے اوپنرز ذاکر حسن اور شادمان اسلام اپنی ٹیم کو رنز کے پہاڑ سے بچانے کی کوشش کا آغاز کرینگے۔

Related Posts