ورلڈ کپ، بنگلہ دیش نے زمبابوے کو جیتنے کیلئے 151 رنز کا ہدف دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برسبین: بنگلہ دیش نے زمبابوے کو ٹی 20ورلڈ کپ کے 28ویں میچ میں جیتنے کیلئے 151 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برسبین کے دی گبا کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں بنگلہ دیشی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹس کے رنز پر 150 رنز بنالیے۔

یہ بھی پڑھیں:

ابھی ورلڈکپ ختم نہیں ہوا، حارث رؤف کی قوم کو تسلی

بنگلہ دیشی اوپنر نجم الحسین شانتو نے 55 گیندوں پر سب سے زیادہ 71 رنز بنائے۔ ان کو سکندر رضا کی گیند پر کریگ اروین نے کیچ آؤٹ کردیا۔ سومیا سرکار کوئی رن نہ بنا سکے۔

بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے کھلاڑی لٹن داس 14، کپتان شکیب الحسن 23، عفیف حسین 29 جبکہ مصدق حسین 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ یاسر علی اور نور الحسن نے 1، 1 رن بنایا اور ناقابلِ شکست رہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور نیدر لینڈز کے علاوہ بھارت اور جنوبی افریقہ کا بھی مقابلہ ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے لیے سیمی فائنل تک رسائی ہر گزرتے روز کے ساتھ مشکل ہوتی جارہی ہے۔

سیمی فائنل تک رسائی کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو اپنے تمام میچز جیتنے ہوں گے جبکہ پاکستان ورلڈ کپ میں اپنے پہلے 2 میچز میں پہلے بھارت اور پھر زمبابوے کے خلاف شکست کھا چکا ہے۔

Related Posts