سہ ملکی سیریز، بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو جیتنے کیلئے 138رنز کا ہدف دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سہ ملکی سیریز، بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو جیتنے کیلئے 138رنز کا ہدف دے دیا
سہ ملکی سیریز، بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو جیتنے کیلئے 138رنز کا ہدف دے دیا

کرائسٹ چرچ: سہ ملکی سیریز کے سنسنی خیز ٹی 20 انٹرنیشنل میچز جاری ہیں۔ بنگلہ دیش نے میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو جیتنے کیلئے 138 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کے مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار نظر آئی۔ اوپنر نجم الحسین 33 جبکہ مہدی حسن نے 5رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی فتح، شاہد آفریدی کا رد عمل سامنے آگیا

بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 12، دوسری 53، تیسری 59، چوتھی 66 جبکہ پانچویں 78 کے مجموعی اسکور پر گری۔ بعد ازاں نئے بیٹسمین نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور چھٹا کھلاڑی 102 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹا۔

لٹن داس نے 15، عفیف حسین نے 24، مصدق حسین نے 2، یاسر علی نے 7، کپتان شکیب الحسن نے 16 جبکہ تسکین احمد نے 3 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی قیادت کپتان کین ولیمسن کر رہے ہیں۔

کیوی کپتان کا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دینے کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔ میچ میں بنگلہ دیش کی جیت کے امکانات صرف 10فیصد جبکہ نیوزی لینڈ کے 90فیصد ہیں۔

 

Related Posts