ورلڈ کپ کے 43ویں او ڈی آئی میچ میں بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 25اوورز میں 2وکٹس کے نقصان پر 161رنز بنا لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
بنگلہ دیشی اوپنر تنزید حسن نے 34 گیندوں پر 36رنز بنائے اور بارہویں اوور کی دوسری گیند پر آسٹریلین بولر سین ایبٹ کے ہاتھوں ان ہی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اوپنر لٹن داس نے 76رنز کی پارٹنرشپ کیلئے 30سے زائد رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ نے افغانستان کو شکست دے دی
بنگلہ دیشی ٹیم کا رن ریٹ 6 پر برقرارہے جس سے توقع کی جارہی ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف 300رنز سے زیادہ کا ہدف دینے کی پوزیشن میں ہے جبکہ بنگلہ دیش کے پویلین لوٹنے والے دوسرے کھلاڑی لٹن داس تھے۔ انہوں نے 45گیندوں پر 36رنز بنائے۔
لٹن داس کو میچ کے 17ویں اوور کی چوتھی گیند پر ایڈم زمپا نے اس وقت آؤٹ کردیا جب بنگلہ دیش کا مجموعی اسکور 106 تھا۔ بنگلہ دیش نے 25 اوورز کے کھیل میں 6.44 رنز کی ایوریج سے 2 وکٹس کے نقصان پر 161رنز بنا لیے۔