بنگلہ دیشی وفدکانیشنل اسٹیڈیم کادورہ ،سیکورٹی انتظامات پراظہاراطمینان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

bangla delegation
بنگلہ دیشی وفدکانیشنل اسٹیڈیم کادورہ ،سیکورٹی انتظامات پراظہاراطمینان

بنگلہ دیش سے آئے سیکیورٹی وفد نے کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے قبل سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیااورسیکورٹی انتظامات پراطمینان کا اظہار کیا ہے۔

بنگلہ دیش کی مختلف ٹیموں کے دورہ پاکستان سے قبل مختلف شہروں میں سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لینے کے لیے آنے والے بنگلہ دیشی وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا، پی سی بی ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان نے مہمان وفد کو اسٹیڈیم میں سہولیات اور انتظامات پر بریفنگ دی۔

4 رکنی بنگلا دیشی وفد جمعرات کی شب کراچی پہنچا تھا، جمعہ کو وفد نیشنل اسٹیڈیم پہنچا تو ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان اور منیجر سیکیورٹیز کرنل عثمان انواری نے انہیں سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات پر بریفنگ دی، اس موقع پر سیکیورٹی اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

بنگلہ دیشی وفد نے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات پراطمینان کااظہارکیا، وفد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہوم منسٹری میں ملاقات کی اور نیشنل اسٹیڈیم کے مختلف مقامات کا معائنہ کرتے ہوئے تصاویر بنائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ بنگلہ دیش انڈر 16 اور ویمنز ٹیم کی پاکستان آمد یقینی ہوگئی ہے، واضح رہے کہ آئندہ سال جنوری میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان شیڈول ہے،بنگلہ دیش سیکیورٹی وفد کراچی میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد لاہور روانہ ہوگیا۔

بنگلہ دیشی وفد 19 اکتوبر کو اپنے دورہ کے دوسرے مرحلے ميں لاہور کے قذافی اسٹيڈيم کا دورہ کرے گا،وفد کو سيف سٹی پروجيکٹ میں ٹیم کی آمد کے انتظامات اور سيکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی ۔

Related Posts