پنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیشی بیٹر چھائے رہے، پہلی اننگ میں بڑا اسکور جوڑ دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو جیو سوپر

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگ میں ایک وکٹ کے نقصان پر 23 رنز بنا لیے۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان کو بنگلہ دیش کی پہلی اننگ کا اسکور برابر کرنے کیلیئے مزید 94 رنز درکار ہیں، جبکہ عبداللہ شفیق 12رنز جبکہ کپتان شان مسعود 9 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

دوسری اننگز کے آغاز پر اوپنر صائم ایوب صرف ایک رنز بنا کر آوٹ ہو گئے، واحد وکٹ بنگلا دیشی باولر شرف السلام نے حاصل کی۔

اس سے پہلے چائے کے وقفے کے بعد بنگلا دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 565 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ مہمان ٹیم نے پہلی اننگ میں پاکستان پر 117 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

اس سے پہلے بنگلا دیش کا پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ اسکور 555 رنز تھا، مشفق الرحیم نے 191 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، اور گیارہویں ٹیسٹ سنچری بنائی۔ مشفق الرحیم 191 رنز، شادمان اسلام 93 رنز، مہدی حسن میرزا 77 رنز، لٹن داس 56 رنز، مومن الحق 50 رنز، شرف السلام 22 رنز، کپتان نجم الحسن شنتو 16 رنز، شکیب الحسن 15 رنز، ذاکر حسن 12 رنز اور حسن محمود بغیر کوئی رنز بنأئے آؤٹ ہوئے جبکہ ناہید رانا ایک رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے تین، شاہین شاہ آفریدی، خرم شہزاد اور محمد علی نے دو، دو جبکہ صائم ایوب نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلا دیش کے کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 94 رنز، چھٹی وکٹ کی شراکت میں 114 رنز اور ساتویں وکٹ کی شراکت میں 196 رنز بنائے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے چوتھے روز 316 رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر اپنی پہلی اننگ کا دوبارہ اغاز کیاتھا، اس سے قبل پاکستان نے 448 رنز 6 کھلاڑی اوٹ پر اپنی پہلی اننگ ڈیکلیئر کر دی تھی۔

Related Posts