ایمرجنگ ویمنز ایشیا کپ، بنگلہ دیش کے ہاتھوں سیمی فائنل میں پاکستان کو 6 رنز سے شکست

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہانگ کانگ: بنگلہ دیش اے نے ہانگ کانگ میں جاری اے سی سی ایمرجنگ ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان ایمرجنگ کو 6 رنز سے شکست دے دی۔

بھارت اے اور سری لنکا کے درمیان پہلا سیمی فائنل گیلی آؤٹ فیلڈ کے سبب ممکن نہ ہوسکا۔ بھارت اے نے چونکہ اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی لہذا اس نے فائنل میں جگہ بنالی۔

پاکستان ایمرجنگ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے سیمی فائنل کو9 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ بنگلہ دیشی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 9 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر59 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:

نسیم شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کو چیلنج قرار دیدیا

جواب میں پاکستان ایمرجنگ 9 اوورز میں 4 وکٹوں پر 53 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔ ایک موقع پر بنگلہ دیش کی 6 وکٹیں صرف 16 رنز پر گرچکی تھیں لیکن پھر ناہیدہ اختر اور ربیعہ خان نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں قیمتی 37 رنز کا اضافہ کیا۔

ناہیدہ اختر نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 21 رنز اسکور کیے۔ ربیعہ خان 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔

فاطمہ ثنا نے 2 اوورز میں صرف 10 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انوشے ناصر نے 2 اوورز میں 6 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان ایمرجنگ کی اننگز میں ایمان فاطمہ اور شوال ذوالفقار نے چار اوورز میں 26 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ ایمان فاطمہ ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں لیکن پھر پاکستان ایمرجنگ کی چار وکٹیں 21 رنز کے اضافے پر گرگئیں۔ شوال ذوالفقار نے 11 رنز بنائے۔ فاطمہ ثنا نے10 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ ربیعہ خان نے 13 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ اب بدھ کے روز ہونے والے فائنل میں بنگلہ دیش کا مقابلہ بھارت اے سے ہوگا۔

Related Posts