نائیجیریا کے شمال مغربی ریاست زمفرا کے علاقے رووان جیما ٹاؤن میں ایک افسوسناک واقع پیش آیا جہاں کی ایک مقامی جامع مسجد پر مسلح ڈاکوؤں نے حملہ کر کے 15 افراد کو قتل کر دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں کا کہنا ہے کہ مسلح ڈاکوؤں نے مسجد میں گھس کر شدید فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں مسجد میں موجود 15 نمازی جاں بحق ہو گئے اور متعدد زخمی بھی ہوئے۔
شہریوں نے بتایا کہ واقعے کے وقت پولیس کو فوری اطلاع دی گئی تھی تاہم پولیس کی جانب سے بروقت کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ جس کے باعث مسلح افراد با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
اس سے قبل بھی نائیجیریا کے مختلف شہروں میں ڈاکو راج نے دہشت پھیلائی ہوئی ہے اور اس دوران ہزاروں شہریوں کے اغوا برائے تاوان سمیت سیکڑوں لوگوں کو قتل کر دیا گیامگر حکومت نے حوالے سے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:فرانس میں طیارہ جھیل میں اتر گیا، مسافر بال بال بچ گئے
واضح رہے کہ نائیجیرین عسکری حکام کی جانب سے کچھ دن قبل ڈاکوؤں کے خلاف فوجی آپریشن اور بمباری کے پیش نظر شمال مغربی ریاست زمفرا سمیت دیگر 2 ریاستوں میں عوام کو جنگل سے ملحقہ علاقے خالی کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔مگر ڈاکوؤں نے مقابلہ کیا اور علاقہ خالی نہیں کیا۔