کراچی: پاکستانی نیوز اینکر علوینہ آغا جمالدینی اپنے شو میں انٹرویو کے دوران اس وقت ہنس پڑیں جب مہمان خواجہ نوید احمد نے ہاتھ کے اشارے سے کیلے کے سائز کا موازنہ کرنا شروع کردیا۔
انٹرویو کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، جسے دیکھ کر ہر کوئی قہقہے لگانے مجبور ہورہا ہے، 54 سیکنڈ کے کلپ میں علوینہ آغا ملک کی ترقی کے مسائل کی وجوہات پر بحث کرتی نظر آتی ہیں جب خواجہ نوید احمد اپنی ہتھیلی کا استعمال کرتے ہوئے کیلے کی مختلف اقسام کے بارے میں بات کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
کلپ میں مہمان خواجہ نوید احمد کو معصومیت سے سمجھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ ”بمبئی میں کیلے اتنے بڑے ہیں،“ انہوں نے کیلے کا سائز دکھانے کے لیے ہاتھ کے اشاروں کا استعمال کیا۔ ”ڈھاکہ میں کیلے بھی اتنے بڑے ہیں،“ مہمان نے آگے کہا، ”لیکن سندھ میں کیلے ہماری انگلیوں کی طرح چھوٹے ہیں۔“
And the winner is, Bombay ???? pic.twitter.com/wJB8lqzODa
— Naila Inayat (@nailainayat) November 1, 2021
شروع میں اینکر علوینہ اُن کی بات کو غور سے سنتے ہوئے نظر آتی ہیں، مگر جب وہ مزید وضاحت کرتے ہیں کہ ملک کو پھلوں اور زمین پر پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے مزید تحقیق کرنے کی ضرورت کیوں ہے، تو علوینہ آغا اپنی ہنسی کو روک نہیں پائیں۔
مزید پڑھیں: انوشے عباسی دو ڈرامہ سیریلز میں فن کے جوہر دکھائیں گی