کراچی سمیت سندھ کے شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
ڈبل سواری پر پابندی
(فوٹو: آج نیوز)

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے کچھ شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔ پابندی کا اطلاق کل سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کل سے 17ستمبر تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس میں چپ تعزیہ اور 12 ربیع الاوّل کا حوالہ دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ چپ تعزیہ اور 12ربیع الاوّل کے موقعے پر شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد رہے گی۔ آئی جی سندھ کی درخواست پر عائد کی گئی پابندی کراچی سمیت سندھ کے 4شہروں پر نافذ العمل ہوگی۔

کل سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر کراچی کے علاوہ لاڑکانہ، حیدرآباد اور سکھر میں بھی پابندی ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق عوام کی حفاظت اور جرائم کی روک تھام کیلئے کیا جارہا ہے۔

Related Posts