نجی کمیٹیوں پر چاند دیکھنے پر پابندی، اسمبلی سے قانون منظور

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 قومی اسمبلی نے پاکستان رویت ہلال بل 2022 کی اتفاق رائے منظوری دے دی۔

رویت ہلال کمیٹی بل فوری طور پر نافذ العمل ہوگا جس کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی 16 افراد پر مشتمل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

تنویر الیاس ق لیگ میں شامل، عمران خان کیخلاف فوجی عدالت میں کارروائی کا مطالبہ

نجی رویت ہلال کمیٹیوں پر چاند دیکھنے پر پابندی لگا دی گئی، اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا جب کہ چاند کی جھوٹی گواہی دینے پر 3 سال قید یا 50 ہزار جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی۔

بل کے مطابق سرکاری اعلان سے پہلے الیکٹرانک میڈیا پر بھی چاند نظر آنے کی خبر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی جس کی خلاف ورزی پر پیمرا مذکورہ چینل کو 10 لاکھ روپے جرمانہ کرے گا۔

Related Posts