کراچی: سندھ بھر میں محرم الحرام میں امن و امان کے پیش نظر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں دفعہ 144 کے تحت 6 محرم الحرام سے 12 محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔
اعلامیے کے مطابق خواتین، 12 سال کی عمر تک کے بچے، معذور افراد، بزرگ، صحافی اور سکیورٹی اداروں کے اہلکار موٹر سائیکل کی ڈبل سواری سے مستثنیٰ ہوں گے۔
افغانستان میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی صحافی انس ملک سے رابطہ ہوگیا، پاکستانی سفیر