کراچی میں نیو ایئر نائٹ کے موقع پر ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے،یہ پابندی 31 دسمبر اور یکم جنوری کے دوران نافذ رہے گی۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے سندھ ہوم ڈپارٹمنٹ کے اختیارات کے تحت اس فیصلے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا: “میں نیو ایئر نائٹ کے دوران کراچی ڈویژن میں ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کرتا ہوںجو 31 دسمبر 2024 سے یکم جنوری 2025 تک مؤثر ہوگی۔”
یہ فیصلہ ہر سال نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے باعث ہونے والے حادثات اور جانی نقصان کے پیش نظر کیا گیا ہے، جو حکومتی اقدامات کے باوجود پیش آتے ہیں۔
کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت مزید کم ہونے کا امکان
ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ضلع انتظامیہ کسی خاص مدت کے لیے پابندیاں عائد کر سکتی ہے جس کی عمل درآمد کی ذمہ داری پولیس پر عائد ہوتی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں پولیس مقدمات درج کرے گی۔
یہ پابندی ساؤتھ زون کے ڈی آئی جی پولیس کی درخواست پر لگائی گئی ہے تاکہ نیو ایئر نائٹ کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔