کراچی: بلوچستان کے پہلے وزیر اعلیٰ، سینئر سیاستدان عطا اللہ مینگل فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے پہلے وزیراعلیٰ عطاء اللہ مینگل ایک ہفتے سے ہسپتال میں زیر علاج تھے، مرحوم کے اہلخانہ نے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔
بلوچستان کے پہلے وزیر اعلیٰ، سینئر سیاستدان عطا اللہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کے والد تھے۔بلوچستان کی سیاست میں انہوں نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں: بزرگ حریت رہنما کی تدفین کا مقام تبدیل، سید علی گیلانی حیدر پورہ میں سپردِ خاک