بلوچستان حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے 584 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے 584 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا
بلوچستان حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے 584 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے باہر اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے دوران صوبائی حکومت نے نئے مالی سال 2021-22 کا بجٹ ایوان میں پیش کردیا، نئے مالی سال کے بجٹ کا حجم 584 ارب روپے ہے۔

بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان ایوان سے غیرحاضر رہے۔ نئے بجٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی تجاویز کو نظر انداز کیے جانے پر احتجاج میں پولیس کی جانب سے آنسو گیس کے استعمال سے 3 ارکان اسمبلی زخمی ہوگئے۔

وزیر خزانہ بلوچستان میر ظہور احمد بلیدی نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوشش کررہے کہ عوام کا معیار زندگی بلند کیا جاسکےاور اس کے لیے موجودہ بجٹ میں حکومت نے خاطرخواہ کوشش کی ہے۔

صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی نے آئندہ مالی سال کے لئے 584 ارب روپے حجم کا ٹیکس فری بجٹ پیش کیا۔ بجٹ میں کل خسارہ 84 ارب 72 کروڑ روپے ظاہر کیا گیا ہے۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی مد میں 10 فیصد اضافے اور 15 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کا بھی اعلان کیا گیا۔

بلوچستان کے بجٹ میں مختلف سرکاری محکموں میں 5 ہزار 854 نئی آسامیاں بھی تخلیق کی گئی ہیں۔ صوبائی وزیرخزانہ نے کہا کہ  2286 نئی ترقیاتی اسکیموں کے لئے 76 ارب 65 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ظہور بلیدی نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے حفاظتی پروگرام شروع ہوچکا ہے، جبکہ کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے 3 ارب 60 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔  وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ شاہراہوں پر ایمرجینسی سینٹرز کا قیام عمل میں لایاجا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں کورونا وائرس کے متاثرہ مزید 18 مریض انتقال کرگئے، مراد علی شاہ

Related Posts