بلوچ کالونی پولیس کی کارروائی ،ایک ڈکیت گرفتار، مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Baloch Colony police arrested one robber

کراچی: تھانہ بلوچ کالونی پولیس کی کارروائی ،بینک سے رقم نکلوانے والے لوگوں کو لوٹنے والا اسٹریٹ کرمنل ملزم گرفتار ، اسلحہ برآمد، مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بلوچ کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ چار ملزمان بینک سے رقم نکالنے کیلئے آنے والے شہریوں کو لوٹتے تھے،بینک سے رقم لے کر نکلنے والے لوگوں کی رقم کو لوٹنے والے گروہ کا اہم رکن گرفتار ہوگیا جبکہ تین فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے مہ اویس ولد عبدالخالق نامی شخص حبیب بینک محمود آباد نمبر 2 سے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کیش لے کر نکلا اورایکسپریس روڈ نزدکشمیر پلازہ پر پہنچا ہی تھا کہ دو موٹر سائیکل پر سوار چار ڈکیت آے اور اس سے بینک سے نکالی ہوئی رقم چھیننے کی کوشش کی تو اویس نے مزاحمت شروع کر دی۔

ایس ایچ او بلوچ کالونی زبیر نواز علاقہ گشت پولیس کے ہمراہ بروقت موقع پر پہنچ گئے اورایک ملزم کو دھرلیا جبکہ تین فرارہوگئے،گرفتار ڈاکو نے اپنا نام عمران عرف موٹا ولد یاسین بتایا،ڈاکو کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ برآمدکرلیا گیا۔

ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ محموداباد، بلوچ کالونی، ٹیپوسلطان، جمشید روڈاور شاہراہ فیصل پر بینک سے رقم نکلوانے والے لوگوں کو لوٹنے کا انکشاف کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں سندھ حکومت کا مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری، ملیر کے 44 گھر سیل

پولیس نے ملزمان کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ الزام نمبر نمبر2020/ 452 بجرم دفع 393/34اور 453/2020 پجرم دفع 23(1)A درج کرکے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ گرفتار ملزم کا سابقہ ریکارڈ دیگر تھانہ جات سے معلوم کیا جا رہا ہے۔

Related Posts