حکومتی اسکیم کے تحت 1 لاکھ 7 ہزار 526 عازمینِ حج کی قرعہ اندازی آج ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حج بیت اللہ کو معطل نہیں کیا جائیگا،حج کیلئے انتظامات شروع کر دئیے گئے
حج بیت اللہ کو معطل نہیں کیا جائیگا،حج کیلئے انتظامات شروع کر دئیے گئے

اسلام آباد: حکومتی اسکیم کے تحت 1 لاکھ 7 ہزار 526 عازمینِ حج میں سے سعودی عرب جانے والے خوش نصیبوں کے انتخاب کے لیے قرعہ اندازی آج ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزارتِ اطلاعات نے بتایا کہ حکومتی اسکیم کے لیے قرعہ اندازی آج اسلام آباد میں ہوگی۔

حج کی قرعہ اندازی کے حوالے سے وزارتِ اطلاعات نے تصدیق کی کہ حج کی قرعہ اندازی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی صاحبزادہ نور الحق قادری انجام دیں گے۔

قرعہ اندازی کے بعد حکومتی اسکیم کے تحت رواں سال حج کے لیے جانے والے خوش نصیب عازمینِ حج کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

اس سے قبل  وزارتِ مذہبی امور نے حج درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کی تھی   جس کے لیے اسٹیٹ بینک کو خط لکھا گیا۔

وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے گزشتہ ہفتے حج درخواستیں کی وصولی میں 2 دن کی توسیع کے لیے خط لکھا جبکہ ترجمان مذہبی امور نے کہا کہ  حج درخواستوں کی وصولی 8 مارچ تک جاری رہے گی۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق اسٹیٹ بینک کو آگاہ کردیا گیا کہ نامزد بینک ہفتے اور اتوار کے روز بھی حج درخواستیں وصول کریں گے جبکہ سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی 12 مارچ کو ہوگی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی  وزیر نور الحق قادری نے حج پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج ادا کرسکیں گےاور سرکاری حج کا خرچہ 4 لاکھ 90 ہزار ہوگا۔

اسلام آباد میں  گزشتہ ماہ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے نور الحق قادری نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو دیا گیا کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے۔

مزید پڑھیں: حج اخراجات 4 لاکھ 90 ہزار تک ہوں گے۔نورالحق قادری

Related Posts