بختاور بھٹو زرداری کے ہونے والے دولہا کی تصویر منظرِ عام پر آگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بختاور بھٹو زرداری کے ہونے والے دولہا کی تصویر منظرِ عام پر آگئی
بختاور بھٹو زرداری کے ہونے والے دولہا کی تصویر منظرِ عام پر آگئی

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کے ہونے والے دولہا کی تصویر منظرِ عام پر آگئی ہے۔ 

تصویر میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرِ مملکت آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کو محمود چوہدری کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

محمود چوہدری کے والد یونس چوہدری امریکا میں ہیوسٹن ٹیکساس کے آئل بزنس مین ہیں۔ بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی منگنی کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا جبکہ آئندہ برس 30 جنوری کو شادی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی رواں ماہ ہونا طے پائی۔

سابق صدر آصف زرداری کی  صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی محمود چوہدری سے طے ہوئی ہے۔ منگنی کی تقریب رواں ماہ 27 نومبر کو بلاول ہاؤس میں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی طے پا گئی

Related Posts