سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی وطن واپسی کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بختاور بھٹو زرداری نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے لکھا کہ مفرور ڈکٹیٹر سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل میں براہ راست ملوث ہے۔
بختاور بھٹو نے کہا کہ مفرور ڈکٹیٹر کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا، ان کی جتنی بھی زندگی بچی ہے اس میں معافی ملے گی اور نہ تاریخ معاف کرے گی۔
گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پرویز مشرف کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں، نہیں چاہتا اپنوں سے متعلق جو صدمے مجھے سہنا پڑے وہ کوئی اور سہے۔