بختاور بھٹو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بختاور بھٹو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
بختاور بھٹو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل

کراچی:سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی 31 سالہ بختاور بھٹو زرداری بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چوہدری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

بختاور بھٹو کی شادی کی تقریب میں بھٹو و زرداری خاندان اور محمود چوہدری کے رشتے دار شریک ہوئے، اس موقع پر بلاول ہاؤس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

بختاور کی شادی کی تقریبات 4 دن قبل 25 جنوری سے ان کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر شروع کی گئی تھیں، تقریبات کا آغاز محفل میلاد سے کیا گیا تھا۔ رسم حنا کی مرکزی تقریب 27 جنوری کو ہوئی تھی جبکہ 28 جنوری کو بھی سندھی و بلوچی رسومات کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات میں مقامی فنکاروں کو مدعو کیا گیا تھا جبکہ ان کی شادی کی اہم تقریب کل 30 جنوری کو بلاول ہاؤس میں ہوگی، جس میں 300 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رکن اور سوشل میڈیا ٹیم میں شامل رضا دھاریجو نے بختاور بھٹو کے نکاح کی تصدیق کردی ہے، انہوں نے بتایا کہ بختاور بھٹو کے نکاح میں ان کی سہیلیوں، بھٹو خاندان کے افراد اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

بختاور بھٹو کا نکاح مولانا غلام محمد سہو نے پڑھایا۔تاہم ابھی تک پاکستان پیپلز پارٹی اور زرداری خاندان کی جانب سے بختاور بھٹو کے نکاح کی تصاویر جاری نہیں کی گئیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو کے بھائی نے وضاحت کی تھی کہ شادی کی تقریبات کراچی کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی ہوں گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے بتایا تھا کہ بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات لاڑکانہ، لاہور اور اسلام آباد میں بھی ہوں گی، جن میں پیپلزپارٹی کے ارکان اور دیگر اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

Related Posts