راولپنڈی:ملک دشمنوں نے باجوڑ میں سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس کے باعث فورسز کے 2 جوان اور 3 معصوم شہری شہیدہوگئے، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد بھی واصل جہنم ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق باجوڑ میں دہشتگردوں کی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ سے نائب صوبیدار اشتیاق اور سپاہی کامران شہید ہوگئے، 44 سالہ نائب صوبیدار اشتیاق کا تعلق نوشہرہ، 21 سالہ سپاہی کامران کا تعلق ضلع اورکزئی سے ہے جبکہ شہریوں میں عصمت، الہام اور بہادر شامل ہیں۔
پاک فوج کی فائرنگ سے 4 دہشتگرد واصل جہنم ہوگئے، فورسز نے مارے جانے والے دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ باردو برآمد کر لیا، دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
مزید پڑھیں:سپہ سالار سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعلقات کے فروغ پر زور